[ Log On ] [Register]
تفصیل قومی سوچ و یکجہتی کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں اس وقت اتحا دو یگانگت اور آئین پر عمل کرنے کی ضرورت ہےسربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری ::: سانحہ یوم عاشور اسلام اور ملک کے خلاف سازش تھی پاکستان کی تمام جمہوری قوتیں انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے خلاف مل کر مقابلہ کریں سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری پاکستان مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکریٹری مشاہد حسین سید ::: باطل قوتوں کے سامنے حسےنےت کا پر چم بلند رکھتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی سر بلندی کےلئے جدوجہد کرتے رہےں ہے ۔مرکزی رہنما سنی تحریک محمد شکیل قادری ::: یہود ونصاری ٰملک کی اقتصادی معاشی بدحال صورتحال کو سنہری موقع جان کر پاکستان پر دباؤ بڑھا کر اپنی فوجیں اتارنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے ناپاک مقاصد کو پورا کرسکیں ۔سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری ::: :مرکز اہلسنت
تفصیل پنجاب ( سیالکوٹ ) قومی مفا ہمتی آرڈیننس کو ملکی مفا د ا ور غیرآئینی قرار دیئے جانے سے ثابت ہو گیا ہے کہ صدر آصف علی زردری سمیت حکومت میں شامل دیگراین آراو زدہ لوگ ملکی خزانہ لو ٹنے والے ڈاکو اور عوام کا خون چوسنے والی جو نکیں ہیں سےکرٹری اطلاعات سیالکوٹ احمد فراز ::: :علاقایی خبرین
Wait

سانحہ یوم عاشور اسلام اور ملک کے خلاف سازش تھی پاکستان کی تمام جمہوری قوتیں انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے خلاف مل کر مقابلہ کریں سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری پاکستان مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکریٹری مشاہد حسین سید

کراچی ( )سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سانحہ یوم عاشور اسلام اور ملک کے خلاف سازش تھی پاکستان کی تمام جمہوری قوتیں انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے خلاف مل کر مقابلہ کریں ۔سانحہ عاشورہ کے متاثرین کےلئے جلد از جلد بحالی کے انتظامات کئے جائیںتاکہ کاروباری حضرات کراچی کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکریٹری مشاہد حسین سید کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس طرح غیر جمہور ی قوتیں غیر مستحکم کر ر ہی ہیںایسے حا لات میں ہم سب کو مل کر ان کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ق)کے قائدین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے مرکز اہلسنت کا دورہ کیا ۔ ثروت اعجاز قادری نے سانحہ کراچی،سانحہ لکی مروت سمیت پاک فوج کے شہداء کےلئے دعائے مغفرتک کی اور کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے مل کر کام کرنا وقت کی شدید ضرورت ہے جمہوریت کو مضبوط کرنے کےلئے سب کو مل کرعملی طور پر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکریٹری مشاہد حسین سید نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کا محور ہے کراچی کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے ملک کی تمام جمہوری قوتوں کو انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف منظم ہوکر کام کرنا چاہیے مشاہد حسین سید نے کہا کہ سنی تحریک کو واچ لسٹ میں رکھنا ہماری غلطی تھی تو موجودہ حکومت وہ غلطی کو نہ دہرائے بلکہ وہ سنی تحریک کا مثبت کردار دیکھتے ہوئے سنی تحریک کا نام واچ لسٹ سے نکالے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں یوم عاشور کا سانحہ اسلام اور پاکستا ن کے خلاف تھا سانحہ عاشورہ میں حکومتی اہلکاروں کی ناکامی پر افسوس ہے کہ اب اس کی تحقیقات میں بھی گول مول باتیں ہورہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تحقیقات کروائی جائے جس کے نتائج عوام کے سامنے لائے جائیں۔مشاہد حسین سید نے صدر آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی تقاریر سے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں رہتی تو وہ تقاریر نہ کریں ۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ سوئس اکاؤنٹ کی رقم اور بینکوں سے معاف کروائے جانے والے قرضوں کی رقم واپس لیکر متاثرین کی مدد کی جائے۔ اس موقع پر کنور ارشد،طارق حسن،حلیم عادل شیخ،علیم عاد ل شیخ،بوستان علی ہوتی ،امان اللہ پراچہ، صابر راجپوت، شاہد غوری،شکیل قادری،مطلوب اعوان ودیگر موجود تھے

Date: 1/3/2010 12:00 AM


View Our News Archive

 
 
 
  All images and contents are the property of Sunni Tehreek, any usage of commercial or personal without permission will be prohibited.permission will be prohibited.
(C) Copyrights 08-09- All rights reserved, sunnitehreek.com.pk