|
یہود ونصاری ٰملک کی اقتصادی معاشی بدحال صورتحال کو سنہری موقع جان کر پاکستان پر دباؤ بڑھا کر اپنی فوجیں اتارنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے ناپاک مقاصد کو پورا کرسکیں ۔سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری
کراچی ۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے باز رہے ۔ملک کی ترقی ،خوشحالی کےلئے امریکہ کے دباؤ یا ہمدردی کی کوئی ضرورت نہیں ۔امریکہ نے کانگریس کمیٹی میں بلوچستان پر بحث کرکے اگلے ہدف کا اشارہ دے دیا ہے ۔امریکی حکام پاکستان سے مخلص نہیں وہ ہر صورت میں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے نئے جال بُن رہے ہیں ۔امریکی سازشوں کا یکجہتی کے ساتھ ہی منہ توڑ جواب دیا جاسکتا ہے ۔بد قسمتی سے پاکستان کے حکمران ہوش کے ناخن لینے کی بجائے جوڑ توڑ کی سیاست میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی کانگریس کمیٹی میں بلوچستان کی بحث پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہود ونصاری ٰملک کی اقتصادی معاشی بدحال صورتحال کو سنہری موقع جان کر پاکستان پر دباؤ بڑھا کر اپنی فوجیں اتارنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے ناپاک مقاصد کو پورا کرسکیں ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کے خاتمے کےلئے ہرممکن اقدام کرے۔تشدد کے واقعات ،ٹارگٹ کلنگ ،بم دھماکے ،مسخ شدہ لاشوںکی برآمدگی یہ سب کچھ امریکی عزائم کےلئے راہ ہموار کررہا ہے جسے روکنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کاکام ہے ۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال کی بجائے بلوچستان کے عوام سے ڈائیلاگ اور سیاسی طریقے سے مسئلے کو حل کرنے کی جانب بڑھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سلامتی وخود مختاری کےلئے خطرہ اور پریشانی کا باعث بن رہا ہے حکمران اور ملکی سلامتی کے ادارے امریکی دھمکیوںاور سازشوں کا نوٹس لیں ۔ملک کی 18کروڑ عوام ملک کی بقاء وسلامتی کےلئے یکجا ہیں ۔انہوںنے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرکے میڈ ان پاکستان پالیسیاں بنائیں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کےلئے ہرممکن اقدامات کرے۔حکومت ملکی سلامتی و خودمختاری اور بیرونی پالیسیوں کے خلاف جو بھی مثبت قدم اٹھائے گی پاکستان سنی تحریک حکومت کا بھرپور ساتھ دیگی ۔انہوں نے بلوچستان کے ذمہ داران وکارکنان کو ہدایت کی کہ عوام میں سیاسی شعور اجاگر کریں اور امریکی وبیرونی سازشوں سے عوام کو آگاہ کریں
2/10/2012 12:00 AM
|
|
|
یوم القدس کا مقصد یہ ہے کہ ہم باحیثیت مسلمان آپس کے فروعی اختلافات کو بھلاکر ایک ایسی قوت بن جائیں کہ سامراجی قوتوں کا خم ٹھوک کر مقابلہ کرسکیںیہ اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم پوری دنیا کے مسلمانوں کو جدید علوم سے آراستہ کریںتاکہ جہالت کے اندھیروں کو مٹاکرہمیشہ کےلئے لسانیت،عصبیت کو ختم کرکے ایک مسلم امہ کے تصو ر کو دنیا کے سامنے لاسکیں۔ سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری
کراچی( ) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یہود نصاریٰ مسلم اُمہ کو بکھیر کر مسلم ممالک کے مقامات مقدسہ سمیت یہاں کے وسائل پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔یوم القدس سامراجی جارحیت کے خلاف ایک ایسا قدم ہے جو مسلمانوں کو ایک لڑی میںپروسکتا ہے ۔یوم القدس فلسطینیوں کی عظیم قربانی کو یاد دلاتا ہے جو اللہ عزوجل کے نام کی سر بلندی اورنظام محمد مصطفٰی ؐکے نفاذ کی کامیابی کےلئے طویل عرصے سے یہود ونصارٰی کے خلاف پر عزم اور پر استقامت جدوجہد کررہے ہیںفلسطینیوں کی قربانیوں کو اسلام کی عظیم تاریخ سے نہیں مٹایا جاسکتا ۔آج ہمیں پھر اسلامی عظمت رفتہ کی بحالی کےلئے سلطان صلاح الدین ایوبی جیسے جرنیل اسلام کی ضرورت ہے جو امت مسلمہ کو ایک لڑی میں پروکر اسلام دشمن قوتوں سے مسلمانوںکا قبلہ اول اور مقامات مقدسہ کو آزاد کرائے ان خیالات کا اظہار سربراہ سنی تحریک نے مدینہ منورہ سے یوم القدس کے موقع پرعالم اسلام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یوم القدس منانے کا مقصد یہ نہیں کہ ہم روائتی ریلیاں نکال کر اسلام کےلئے جانوں کے نذرانے دینے والوں کو صرف خراج عقیدت پیش کرکے گھروں کو چلے جائیں۔یوم القدس کا مقصد یہ ہے کہ ہم باحیثیت مسلمان آپس کے فروعی اختلافات کو بھلاکر ایک ایسی قوت بن جائیں کہ سامراجی قوتوں کا خم ٹھوک کر مقابلہ کرسکیںیہ اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم پوری دنیا کے مسلمانوں کو جدید علوم سے آراستہ کریںتاکہ جہالت کے اندھیروں کو مٹاکرہمیشہ کےلئے لسانیت،عصبیت کو ختم کرکے ایک مسلم امہ کے تصو ر کو دنیا کے سامنے لاسکیں۔یوم اقدس کے عظیم دن ہم یہ عہد کریں کہ ہم اقتصادی اور سماجی طور پر مضبوط ہوجائیں تاکہ صیہونی و سامراجی قوتوںکا ملکر مقابلہ کریںاور اپنے عمل اور جدوجہد سے اسلام کے افکار کو پوری دنیا میں روشناس کرائیں۔انہوں نے کہا کہ سنی تحریک اتحاد یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام کی سربلندی اور مقامات مقدسہ کے تحفظ کے لئے آواز حق بلند کریگی #
8/26/2011 12:00 AM
|
|
|
آپریشن کوغیر جانبدار ہونا چاہیے اور ملزمان جو واقعی بھتہ خوری اور دہشتگردی میں ملوث ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اور جو قوتیںان کی پشت پناہی کریں ان کو میڈیا کے ذریعے بے نقاب کیا جائے ۔ سنی تحریک رابطہ کمیٹی
کراچی( ) حکومت کراچی میں قیام امن کےلئے مصلحت پسندی،مفادات سے بالا تر ہوکر ملک و قوم کے عظیم تر مفادات میں ٹھوس و مثبت فیصلے اور اقدامات کرے ۔بے گناہ شہریوں کے ناحق بہنے والے خون کا حساب ظالموں،قاتلوں، دہشتگردوں سے آئین کی بالادستی کو قائم کرتے ہوئے ہر حال میں لیا جائے ۔دہشتگردوں،بھتہ خوروں کے خلاف جاری آپریشن کو عوام کی امنگوں کے تحت ہر حال میں کامیاب بنا نا ہوگا۔تاکہ عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم ہو اور تاجروں کو بھتہ خوروں سے نجات مل سکے ۔عوام کی مایوسی کو ختم کرنے کےلئے ضروری ہے کہ ہر حال میں حکومتی رٹ کو قائم کیا جائے ان خیالات کا اظہار سنی تحریک رابطہ کمیٹی کے اراکین نے دہشتگردوں، بھتہ خوروں کے خلاف جاری آپریشن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کیا ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ آپریشن کوغیر جانبدار ہونا چاہیے اور ملزمان جو واقعی بھتہ خوری اور دہشتگردی میں ملوث ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اور جو قوتیںان کی پشت پناہی کریں ان کو میڈیا کے ذریعے بے نقاب کیا جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ کراچی کا امن ملک کے عظیم تر مفادمیں ہے کیوں کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور سازشی قوتیں کراچی کو اس لئے نشانہ بناتی ہیں کہ اس کااثر پورے ملک پر پڑے اور معاشی طور پر پاکستان کمزور ہو۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سنی تحریک کراچی سمیت ملک بھر سے دہشتگردوں کا خاتمہ چاہتی ہے اس لئے سنی تحریک نے سوات ،مالاکنڈ میں آپریشن کی سب سے پہلے حمایت کی اور فوج کا مورال بلند کرنے کےلئے عوام میں شعور اجاگر کیا سمینار ،کانفرنس ،ریلیاں منعقد کیں ۔آج بھی ملک نازک دور سے گزر رہا ہے دہشتگردی کے خلاف سنی تحریک حکومت سے مثبت اقدامات کی توقع کرتی ہے ۔دہشتگردی کے خلاف پولیس ،رینجرز ملکی سلامتی کے اداروں کے مورال کو بلند کرنے کے لئے عوام میں شعور اجاگر کریگی#
8/25/2011 12:00 AM
|
|
|
یاری اور نگی ٹاؤن میں دہشتگردبھتہ خوروں کے خلاف آپریشن کے باوجود آرام باغ میڈیسن مارکیٹ کے دکانداروں کو بھتوںکی پرچی ملنا نہایت افسوس ناک عمل اورحکومتی رٹ بھتہ خور چیلنج کررہے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔ سنی تحریک مرکزی رہنما محمد شکیل قادری
کراچی( ) سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ بے گناہ عوام کی جان ومال سے آگ وخون کی ہولی کھیلنے والے دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے و گرنہ حالات حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوجائیں گے۔ عوام تاجر برادری حکومت کی بھتہ خوری دہشتگردی کے خلاف اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں ۔لیاری اور نگی ٹاؤن میں دہشتگردبھتہ خوروں کے خلاف آپریشن کے باوجود آرام باغ میڈیسن مارکیٹ کے دکانداروں کو بھتوںکی پرچی ملنا نہایت افسوس ناک عمل اورحکومتی رٹ بھتہ خور چیلنج کررہے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مرکز اہلسنت پر برنس روڈ ، طارق روڈ سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شکیل قادری نے کہا کہ پائیدار قیام امن کےلئے کراچی کی اسٹیک ہولڈر جماعتوں کی APCکیوں نہیں بلائی جارہی اُنہوںنے کہا کہ ایسے حالات پیدا نہیں ہونے چاہیے کہ بات حکمرانوں کے بس سے باہر ہوجائے لہٰذا بہتر ہوگا کہ شہر میں پائیدار قیام امن کے لیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر ٹارگٹ کلرز ،دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے چاہے وہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام جھوٹے دعوؤں اور روز روز کے حکومتی اجلاسوں سے تنگ آچکے ہیں بہتر ہوگا کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کے گریبانوں تک قانون کی رسائی کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے کہا کہ سنی تحریک قیام امن کے لئے ہر محب وطن قوت سے ہا تھ ملانے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنی تحریک نے درجنوں کارکنان کی لاشیں اٹھانے کے باوجود قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا بلکہ انصاف کے حصول کےلئے عدلیہ کے دروازے پر دستک دی۔حکومت حالات کو کنٹرول کرنے کےلئے بے گناہ شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے رابطے کرکے ان کے زخموں پر مرہم رکھے اور ان کے دکھ و تکلیف کو بانٹنے کےلئے حکومتی سطح پر اقدامات کرئے۔سنی تحریک نے ہمیشہ حکومتی مثبت پالیسیوں کو سراہا ہے اور آئندہ بھی مثبت پالیسیوں کو سپورٹ کریگی#
8/24/2011 12:00 AM
|
|
|
قانون نافذکرنے والے ادارے کسی دباؤ میں آئے بغیر اور غیر جانبدار ہوکر اصل دہشتگردوں کو گرفتار کریں ۔اور حکومتی رٹ کو ہر حال میں قائم کرتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی اولین ذمہ داری ہے ۔ سنی تحریک مرکزی رہنما محمدشاہد غوری
کراچی( ) سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمدشاہد غوری نے کہا ہے کہ اسلحے کے ہوتے ہوئے امن قائم نہیں ہوسکتا ۔لہذا کراچی میں پائیدار امن کے لئے ضروری ہے کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جائے اور جرائم پیشہ دہشتگردوںکو مذہبی و سیاسی جماعتوں سے نکالا جائے ۔اگر سیاسی جماعتیں شہر سے مخلص ہیںتو ان تجاویز پر ضرور غور کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں بلا تفریق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا ۔شاہد غوری نے کہا کہ وزیر اعظم نے حکومتی مشینری کے اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرنے کے احکامات دیئے ہیں وہ قیام امن کےلئے ایک مثبت قدم ہے انہوں نے کہا کہ سنی تحریک قیام امن کےلئے عملی جدوجہد کررہی ہے لیکن حکومت کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ کراچی میں نام نہاد انتہا پسند دہشتگرد طالبان نے بھی مضبوط کمیں گاہیں بنالی ہے ان کا خاتمہ کئے بغیر پائیدار قیام امن ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ،بھتہ خور کسی بھی جماعت کی صفوں میں ہوں ان کا خاتمہ ضروری ہے بے گناہ شہریوں کو سفاکانہ بے رحمانہ قتل کرنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز کا مکروہ چہرہ عوام کو دکھایا جائے نہ یہ کہ پولیس ان پر کپڑا ڈال کر میڈیا کے سامنے پیش کرئے ۔عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ درندہ صفت دہشتگرد کون ہیں اور کس کے ایما ء پر مجرمانہ انسانیت سوز عمل کرتے ہیں ۔شاہد غوری نے کہا کہ قانون نافذکرنے والے ادارے کسی دباؤ میں آئے بغیر اور غیر جانبدار ہوکر اصل دہشتگردوں کو گرفتار کریں ۔اور حکومتی رٹ کو ہر حال میں قائم کرتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور عوام کی جان ومال کو محفوظ بنانے کے حکومتی مثبت فیصلے کو سنی تحریک نہ صرف سراہے گی بلکہ عوام میں شعور بھی اجاگر کریگی#
8/23/2011 12:00 AM
|
|